اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ سمندروں کے راستے یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ سمندروں کے راستے یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ رواں برس کے دوران نومبر میں یورپ پہنچنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں پہلی مرتبہ کمی نوٹ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ایسے افراد کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار تھی جبکہ نومبر میں یہ کم ہو کر ایک لاکھ چالیس ہزار ہو گئی۔ اس پیشرفت میں ترکی کے کردار کو سراہا جا رہا ہے، جس نے اپنی سرحدوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ مہاجرین یورپ کا رخ نہ کر سکیں۔ گزشتہ روز بھی ترکی نے غیر قانونی طور پر یونان جانے والے 1300سو افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔