مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے جس میں وہ پاکستان میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ پیرس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ہونے والی مختصر اور غیر رسمی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ میں کسی حد تک کمی آئی اور اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی کانفرنس میں شرکت کی سرکاری اطلاع نہیں ملی تاہم افغان صدر اس میں شرکت کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2015 - 23:07
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے جس میں وہ پاکستان میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔