مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین نے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج پر قابو پانے کے لئے پیرس میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ایک نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوبامہ اور چین کے صدرشی جن پنگ کے درمیان کانفرنس کے پہلے دن الگ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف جنگ، دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی سلامتی، جنوبی چین میں بحری تنازعات کے پرامن حل سمیت کئی عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میں جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماؤں نے آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے گزشتہ برس کئے گئے وعدے پر عملدرآمد کے لیے تجدیدعزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ کانفرنس روایتی موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کا بہترین موقع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2015 - 16:55
امریکہ اور چین نے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج پر قابو پانے کے لئے پیرس میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر ایک نئے عزم کا اظہار کیا ہے۔