مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت کا فرانس سے مزید 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ اگلے ماہ ہو گا۔ بھارتی ائیرچیف اروپ راہا نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان رافیل طیاروں کو بھارت بھوٹان سرحد سے تقریباً 15 کلو میٹر دور واقع ہاسیما را ائیر بیس پر تعینات کیا جائے گا، مذکورہ ائیربیس پر پہلے سے ہی مگ 27 کے دوسکواڈرن موجود ہیں جنہیں اگلے تین برسوں میں گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2015 - 12:41
بھارتی حکام کے مطابق بھارت کا فرانس سے مزید 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ اگلے ماہ ہو گا۔