اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2015 - 18:40

نیٹو نے ترکی کو پیٹھ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی پالیسیاں نیٹو کی پالیسیوں سے مختلف ہیں لہذا ترکی کے ہر اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو نے ترکی کو پیٹھ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی پالیسیاں نیٹو کی پالیسیوں سے مختلف ہیں لہذا ترکی کے ہر اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔

فرانس نے ترکی کی جانب سے روسی جنگي جہاز کو گرائے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا اقدام نیٹو کے تمام ممالک کے لئے خطرہ پیدا کرسکتا ہے ادھر یونان کے نمائندے نے بھی ترکی پر شدید تلنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ہر روز یونان کی فضائی حدود کی خلاف کرتا ہے جبکہ ترکی نے روسی جنگی جہاز کو شام کی سرحد کے اندر گرا کر بہت بڑی غلطی اور جرم کا ارتکاب کیا ہے ادھر جرمنی نے بھی ترکی کی طرف سے روسی جہازکو گرانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی رفتار خطرناک رفتار ہے۔