مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ سعودی عرب کے دورے پر آئے اپنے آسٹرین ہم منصب سباسٹین کورٹز کے ہمراہ ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک شام کے مختلف اپوزیشن گروپوں سے رابطے میں ہے تاکہ ویانا کے امن مذاکرات سے پہلے وہ سعودی عرب میں اپنا اجلاس منعقد کر کے کسی متفقہ موقف پر پہنچ سکیں۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بشار الاسد کو ایوان اقتدار سے باہر نکالنے کی جدوجہد کرنے والے اپوزیشن شدت پسندوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اجراء کی تاریخ: 28 نومبر 2015 - 18:25
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔