مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں سکیورٹی حکام کے مطابق وہابی مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے کم سے کم چار سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 35 کلومیٹر جنوب میں سقارہ علاقے میں رونما ہوا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور جب وہ ایک پولیس چیک پوائنٹ پر پہنچے تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ مصر میں سنہ 2013 میں اسلام پسند رہنما محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کیے جانے کے بعد سے سکیورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔