مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں سابق سفیر مرحوم غضنفر رکن آبادی اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک واقعہ میں شہید ہوگئے جن کا جنازہ جمعہ کو تہران منتقل کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ میں عربی اور افریقی امور کے اہلکار کے مطابق وزارت خارجہ اور ادارہ حج کی طرف مرحوم رکن آبادی کے پیکر پاک کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور جمعہ کو مرحوم غضنفر رکن آبادی کا جنازہ ایران پہنچ جائے گا جناب عبداللہ سہرابی نے کہا کہ رکن آـادی کی تشییع جنازہ میں اعلی ایرانی سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے رکن آبادی ایک مخلص ، مؤمن اور انقلابی سفارتکار تھے جو اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک حادثے میں شہید ہوگئے ۔منی کا المناک واقعہ سعودی عرب کے حکام کی غفلت اور نااہلی کی بنا پر رونما ہوا جس میں ہزاروں حجاج شہید اور زخمی ہوگئےجن میں 400 سے زائد ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2015 - 21:27
اسلامی جمہوریہ ایران کے لبنان میں سابق سفیر مرحوم رکن آبادی اس سال حج کے موقع پر منی کے المناک واقعہ میں شہید ہوگئے تھے جن کا جنازہ جمعہ کو تہران منتقل کیا جائے گا۔