روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے روس کے کسی طیارے کو دوبارہ گرانے کی غلطی کی تو اسے سخت اور شدید جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترکی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے روس کے کسی طیارے کو دوبارہ گرانے کی غلطی کی تو اسے سخت اور شدید جواب دیا جائے گا۔صدر پوتین نے کہا کہ ترکی نے روسی طیارے کو شام کی سرزمین پر نشانہ بنایا اور روس  ترکی کے اس معاندانہ اقدام  کا جائزہ لے رہا ہے۔ روسی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ترکی نے روس کی پشت میں چھرا گھونپا ہے اور روس اپنا بھر پور دفاع کرےگا۔ ادھر روسی وزیر خارجہ لاوروف نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے اور روس نے شام کے شہر لاذقیہ میں ایک جدید میزائل سسٹم بھی نصب کردیا ہے۔