روسی سیکیورٹی سروسز نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں گرنے والا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث نہیں بلکہ اس میں بم رکھا گیا تھا جو فضا میں ہی پھٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی سیکیورٹی سروسز نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے صحرائے سینا میں گرنے والا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث نہیں بلکہ اس میں بم رکھا گیا تھا جو فضا میں ہی پھٹ گیا۔ روس کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ سے اڑان بھرنے والا روسی مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث نہیں بلکہ تخریب کاری کے باعث گرا جب کہ مسافر طیارے میں بم رکھا گیا تھا جس کےپھٹنے سے ہلاکتیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے ملبے کے مقام سے کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ جہاز میں بم ہی رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے جہاز تباہ ہوا۔ واضح رہے کہ 31 اکتوبرکو گلیماویا نامی کمپنی کا ایئر بس اے 321 طیارہ بحیرہ احمر کے کنارے واقع سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ کے لیے روانہ ہوا تھا جس میں عملے سمیت 224 مسافر سوار تھے اور حادثے کے بعد اس میں کوئی مسافر نہیں بچ سکا جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے جہاز کو گرانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔