مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 1.29 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بموں کی فروخت کی منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب سعودی عرب کے یمن میں عوام کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کو جنگی جہازوں کے بموں کی قلت کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری بعد اب کانگریس اگر اسلحے کی فروخت کے معاہدے کو روکنا چاہیے تو اس کے پاس 30 دن ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2015 - 19:13
امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 1.29 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔