مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے دورہ یورپ کے موقع پر پیرس میں جمعہ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ احتجاج پیرس کے تاریخی ’ایفل ٹاور‘ کے سامنے ہوگا اور اس میں فرانس میں مقیم پاکستانی ، سکھ کمیونٹی و سول سوسائٹی کے افراد حصہ لیں گے۔ خواتین کی جانب سے بھی اس مظاہرے میں بڑے پیمانے پر شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ مظاہرے کے ممکنہ شرکاء کا کہنا ہے کہ نریندر سنگھ مودی کی پالیسیوں کے خلاف ان کا احتجاج ایوانوں کو ہلادے گا اور اس کی آواز پورے یورپ میں گونجے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہروں کایہ سلسلہ صرف پیرس یا فرانس تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ نریندسنگھ مودی جہاں جہاں اور جن یورپی ممالک کا دورہ کریں گے وہاں احتجاج ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2015 - 19:48
بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے دورہ یورپ کے موقع پر پیرس میں جمعہ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔