مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب مشرقی خطے دیگا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے قریب ڈیڑھ سو اسکول بند ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق زیادہ تر متاثرہ اسکول دریائے یوبے کے کنارے اور جھیل چاڈ کے قریب واقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے ان اسکولوں سے اساتذہ غائب ہیں جب کہ علاقے میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں بوکو حرام کے ایک حملے میں 13 افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2015 - 21:35
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب مشرقی خطے دیگا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملوں کی وجہ سے قریب ڈیڑھ سو اسکول بند ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں۔