یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 11 مہاجرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 11 مہاجرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔  یونانی حکام کے مطابق واقعہ جزیرے ساموس کے قریب سمندری علاقے میں پیش آیا۔ ڈوبنے والوں میں 4 نوزائیدہ بچوں سمیت 6 کم سن بھی شامل تھے۔ کشتی کے کیبن سے 10 افراد کی لاشیں برآٓمد کرلیا گیا ہے، یہ افراد کشتی کے الٹنے کے بعد کیبن میں محفوظ ہونے کے لیے داخل ہوئے اور پانی بھرنے کے بعد وہ بھی زندگیاں نہ بچا سکے۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے 15 مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچایا بھی ہے۔ دو روز قبل بحیرہ ایجئین میں 22 مہاجرین ڈوب گئے تھے جس  میں17 بچے شامل تھے۔