مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 255 ہوگئی ہے جبکہ 1696 افراد زخمی ہیں۔ این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے تباہ ہونے والےگھروں کی تعداد 9 ہزار209 ہے۔ فاٹامیں زلزلے سے 30 افرادجاں بحق، 59 زخمی، 300 گھر تباہ ہوئے۔ اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 8ہزار453 گھر تباہ ہوئے، گلگت بلتستان میں 10افرادجاں بحق اور 30 زخمی اور390 گھر تباہ ہوئے۔
پنجاب میں زلزلےسے5 افراد جاں بحق،78 زخمی اور 60 گھرتباہ ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اکتوبر 2015 - 17:26
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 255 ہوگئی ہے جبکہ 1696 افراد زخمی ہیں۔