روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور مصر شامی حزب اختلاف میں اتحاد و اتفاق پیدا کرانے کی خاطر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور مصر شامی حزب اختلاف میں اتحاد و اتفاق پیدا کرانے کی خاطر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاوروف نے میں ماسکو میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ روس اور مصر اس کے لیے کوشاں ہیں تاکہ شامی حزب اختلاف کے مختلف گروپوں کے درمیان مفاہمت پیدا کرائیں جس سے مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ مسئلہ شام بارے آئندہ مشاورت میں ایران کو مدعو کیا جائے گا۔ ساتھ ہی لاوروف نے کہا کہ روس شام کی فوج آزادی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا لیکن ابھی تک یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔