مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پوتن کا کہنا تھا کہ شام میں کارروائی امن کے قیام کیلئےناگزیر ہے جبکہ روس اور مغرب کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے اچھا موقع ہے۔ صدرپوتن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں سے سیاسی حل کا راستہ ممکن ہوگا جبکہ شامی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں گے۔ صدرپوتن نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے روس اور مغربی ممالک کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملاہے جو اس سے قبل سرد جنگ کے اختتام اور نائن الیون حملوں کے بعد کھول دیے گئے تھے۔ شام میں مغربی ممالک کی کارروائیوں سے متعلق صدرپوتن کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں اپنے مفادات کا حصول اور دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن نہیں، جس کے باعث مغربی اتحاد کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔
اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2015 - 06:57
روسی صدر ولادیمر پوتن کا کہنا تھا کہ شام میں کارروائی امن کے قیام کیلئےناگزیر ہے جبکہ روس اور مغرب کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے اچھا موقع ہے۔