مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعلیم ،سائنس وثقافت"یونیسکو" نے عرب ممالک کے نمائندہ گروپ کی جانب سے متفقہ طورپر پیش کردہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں مسجد اقصیٰ میں "دیوار براق"(دیوار گریہ) کو حرم قدسی کا اہم جز قرار دیا گیا ہے۔ عرب ممالک کی قرارداد پر یونیسکو کی انتظامیہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ صہیونی ریاست نے حسب معمول سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کے مطابق "یونیسکو" میں اسرائیل کیخلاف یہ قرار دار الجزائر، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، کویت، مراکش، اور تیونس کی جانب سے پیش کی گئی۔ بدھ کے روز مسودہ قرارداد پر رائے شماری کی گئی اور تنظیم کے کل 58 میں سے 26 ارکان نے اس کی حمایت کی جبکہ 25 ارکان ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2015 - 17:04
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعلیم ،سائنس وثقافت"یونیسکو" نے عرب ممالک کے نمائندہ گروپ کی جانب سے متفقہ طورپر پیش کردہ قرارداد منظور کرلی۔