مہر خـررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی طیاروں کی شام کے شمال مغربی علاقوں میں بمباری سے 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے جنگجوؤں کو نشانا بنایا گیا ہے۔ شام میں کام کرنے والے آبزرور ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں باغیوں کے خاندان کے اہل خانہ اور مغربی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فیری سیریئن آرمی کے کمانڈر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ روس کی جانب سے ستمبر سے شام میں شروع کیے جانے والے فضائی حملوں میں اب تک 400 کے قریب دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2015 - 12:58
روسی طیاروں کی شام کے شمال مغربی علاقوں میں بمباری سے 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔