پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "الشہاب اول" کے نام سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  "الشہاب اول"  کے نام سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر"  کے مطابق پاكستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی فورسز كی ’’الشہاب  اول‘‘ کے نام سے مشتركہ مشقيں جہلم كے قريب شروع ہوگئي ہیں جن کا مقصد موجودہ حالات میں دہشت گردی كا مقابلہ كرنے کے لیے نئے راستوں کو تلاش كرنا اور فوجی صلاحیتوں میں اضافہ كرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشقوں  كے آغاز پر كور كمانڈر منگلا ليفٹيننٹ جنرل عمرفاروق درانی نے دونوں  ممالک کے درمیان جاری خصوصی فورسز كی مشتركہ مشقوں  كا معائنہ كيا اور ان كی پيشہ ورانہ صلاحيتوں کا جائزہ لیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کےمطابق فوجی مشقیں 31 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔