اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 15:21

یوکرائن میں ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ یوکرائن کے ساحلی شہر اوڈیسا میں بحیرہ اسود میں پیش آیا۔ کشتی میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے 23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔ لاپتہ افراد کی تعداد سے متعلق اب تک متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔