مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مائر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں مشترکہ جامع اقدام پر مکمل عمل درآمد تمام ممالک کے فائدے میں ہے۔ صدر حسن روحانی نے جرمن چانسلر کے معاون کے حالیہ دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ ایرانی صدر نےکہا گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے دوران جرمنی نے مثبت اور مؤثرنقش ایفا کیا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کے دو گروپ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی ایران کے ساتھ بالاترین سطح پر روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 00:26
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مائر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل تمام ممالک کے فائدے میں ہے۔