اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2015 - 00:10

امریکی ریاست ایری زونا میں گردو غبار کے طوفان نے نظام زندگی درہم و برہم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ایری زونا میں گردو غبار کے طوفان نے نظام زندگی درہم و برہم کردیا ہے۔ ریاست ایری زونا کے شہر فینکس میں گرد آلود ہواؤں نے متعدد علاقوں کو گھیر لیا اور شہر کی فضا دھندلا گئی۔
چونسٹھ میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اورحد نظر انتہائی کم ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے شہر میں تیز بارش اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔