یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں اور بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن سعودی عرب مجرمانہ کارروائیوں کے باوجود یمن میں اپنے سیاسی اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائیوں اور بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن سعودی عرب مجرمانہ کارروائیوں کے باوجود یمن میں اپنے سیاسی اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی خفیہ ایجنسی یمن میں القاعدہ کو مدد پہنچا رہی ہے اور سعودی عرب کو بھی خفیہ اطلاعات فراہم کررہی ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کو کمزور کرنے کے لئے امریکی اور اسرائیلی طاقت کا استعمال کیا ہے جسے یمنی مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ یمنی عوام یمن کی سرزمین پر کسی بھی سعودی فوج کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

عبدالسلام نے کہا کہ یمنی فورسز نے باب المندب میں سعودی عرب کی دو جنگی کشتیوں کو غرق کردیا ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا منافق ، مکروہ اور منحوس چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے اور امت اسلامی میں آل سعود کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

عبدالسلام نے کہا کہ  یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب  کسی بھی ہدف تک نہیں پہنچ سکا ہے سعودیہ نے صرف یمن کی شہری آبادی اسپتالوں ، مسجدوں اور اسکولوں کو تباہ و برباد کیا ہے جسے یمنی عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ سعودی عرب نے 10 ممالک کے تعاون سے یمن پر 7 مہینوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے جو اب تک بے نتیجہ اور ناکام ثابت ہوئی ہے۔

لیبلز