مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ روس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔
لاوروف نے کہا کہ روس اور ترکی کے درمیان بعض مسائل میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن مذاکرات کے ذریعہ بعض مسائل میں نظریات کو قریب تر کیا جاسکتا ہے۔