اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے غیر ملکی خطرات کے پیش نظر ملکی دفاع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ ملک کی عزت، سرافرازی اور سربلندی کا باعث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق 4500 شہید کمانڈروں کے دوسرے اجلاس سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے غیر ملکی خطرات کے پیش نظر ملکی دفاع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی طاقت اور قدرت میں اضافہ ملک کی عزت، سرافرازی اور سربلندی کا باعث ہے۔

انھوں نے عماد میزائل کے کامیاب تجربہ کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات کو بیہودہ قرادیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں کسی ملک سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے اور ایران اپنی ضرورت اور غیر ملکی خطرات کے پیش نظر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

لاریجانی نے کہا ملک کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا مسلح افواج کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ہمیں امریکی حکام کے بیانات پر توجہ نہیں دینی چاہیے کیونکہ امریکی حکام کے بیانات قابل قبول نہیں ہیں۔

لاریجانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔