برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے جنگی جہاز شام میں امریکی اتحادی فضائی حملوں میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے جنگی جہاز شام میں امریکی اتحادی فضائی حملوں میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائی حملوں کی کامیابی کے بعد امریکی اتحاد میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کیونکہ امریکی اتحاد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا تھا بلکہ کارروائی کے بہانے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا تھا ۔ لیکن روسی جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی بڑی اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اب امریکی اتحاد دہشت گردوں کو بچانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔