مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ اسلام کے اہم اور فعال کمانڈر جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: جنرل حسین ہمدانی پرانے ،فعال اور پرتلاش کمانڈر تھے وہ راہ خدا میں جان قربان کرنے کی اپنی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر اپنے پیغام میں ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہید ہمدانی نے وطن عزیز اور مکتب اہلبیت علیھم السلام کے دفاع میں اہم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی بابرکت عمر کو سلفی تکفیریوں کے مقابلے میں صرف کیا اور آخر کار اسی محاذ پر شہادت کے عظيم درجہ پر فائز ہوگئے اللہ تعالی ان پر اور اسلام کے تمام مجاہدوں اپنی رحمت نازل فرمائے۔
واضح رہے کہ جنرل حسین ہمدانی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں اپنی شجاعت اور دلیری کے عظيم جوہر دکھائے اور انھوں نے شام میں بھی فوجی مشیر کی حیثیت سے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کی حفاظت اور دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورسرانجام شام کے شہر حلب کے قریب ماموریت کے دوران وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے ۔