مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں ایک بارات اور شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قراردیا ہے۔ ترجمان نےکہا کہ سعودی عرب نے یمن کی شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اب ہزاروں افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے اور سعودی عرب کے یمن پر مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں عام شہریوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ ذمار میں سعودی عرب نے شادی کی ایک اور تقریب پر حملہ کرکے 100 سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے میں 54 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں شہید اور زخمیوں میں اکثر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ یمن میں اس سے قبل بھی ایک شادی کی تقریب پر سعودی عرب نے ہوائی حملہ کرکے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 9 اکتوبر 2015 - 00:27
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں ایک بارات اور شادی کی تقریب پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی عمل قراردیا ہے۔