یمن کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ ذمار میں سعودی عرب نے شادی کی ایک اور تقریب پر حملہ کرکے 100 سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ن المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ ذمار میں سعودی عرب نے شادی کی ایک اور تقریب پر حملہ کرکے 100 سے زائد افراد کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے میں 54 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں شہید اور زخمیوں میں اکثر بچے اور خواتین شامل ہیں۔