مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے افغانستان کے شہر قندوز کے ایک اسپتال پر بمباری کرکے سیکڑوں بیماروں اور اسپتال کے عملے کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹروں کی بغیر سرحد تنظیم کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔ تنظیم کے ڈائریکٹر نے امریکی حملے کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔
ڈاکٹروں کی بغیر سرحد عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر کریسٹوفر اسٹوک کا کہنا ہے کہ قندوز پر امریکی حملے میں اس تنظیم کے ڈاکٹر بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کے بارے میں تحقیق بہت ضروری ہے۔