پاکستان کے شہرسرگودھا میں پسندکی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے مبینہ طور پر لڑکی کے گلے پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرسرگودھا میں پسندکی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے مبینہ طور پر لڑکی کے گلے پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیکٹری ایر یا مو ہنی روڈ پر مقتولہ نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی ، شا د ی کے چند روز بعد مقتولہ اپنے والد ین کے گھر آئی ۔جہا ں مبینہ طور پر گھر والو ں نے لڑکی کے گلے میں پھند ا ڈا ل کرقتل کر دیا اور واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے دیا ۔
تاہم پوسٹ ما رٹم رپورٹ میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ لڑ کی کو گلے میں پھندا ڈا ل کرقتل کیا گیا ہے،مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے 3 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔