اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے نیویارک میں ملاقات کے دوران ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم اور اسٹریٹجک قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے نیویارک میں ملاقات کے دوران ایران اور روس کے باہمی تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے اہم اور اسٹریٹجک قراردیا ہے۔

ایرانی صدر نے ایران اور روس کے اچھے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دہشت گردوں کے حامی ممالک بھی دہشت گردی کے خطرے سے اگاہ ہورہے ہیں۔

ایرانی صدر نے منی میں ایرانی شہداء کے بارے میں روسی صدر کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔ روحانی نے علاقائي امن و سلامتی کے لئے ایران اور روس کے تعلقات کو اسٹریٹجک قراردیا۔

روس کے صدر نے بھی اس ملاقات میں عراق، و شام اور یمن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، روسی صدر نے منی کے المناک واقعہ میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کے پسماندگان اور ایرانی حکومت کےساتھ  ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے میں روس اور ایران کے درمیان تعاون اعلی سطح پر جاری ہے اور ماسکو ایٹمی معاملے میں ایران کے حق کی بھر پورحمایت اور ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔