مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق وزير اعظم فرانسوا فیون نے داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت کرنے پر تاکید کی ہے۔
فرانس کے سابق وزير اعظم کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کو دو کیمپوں میں سے ایک کیمپ کا انتخاب کرنا چاہیے ایک کیمپ داعش دہشت گردوں کا کیمپ ہے جبکہ داعش کے مقابلے میں بشار اسد اور شامی حکومت کا کیمپ ہے مغربی ممالک کو یا شام کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے یا پھر بشار اسد کیمپ کی حمایت کرنی چاہیے۔ اس نے کہا کہ روسی صدر نے یورپی یونین پر سبقت حاصل کرکے بشار اسد کی حمایت میں ایک اتحاد قائم کیا ہےجو ایک تاریخی اقدام ہے جسے یورپی یونین نے کھو دیا ہے۔