مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی جماعت پیروان امام و رہبری کے سکریٹری جنرل انجینئر محمد رضا باہنر نے مکہ مکرمہ اور دوسرے اسلامی ممالک میں آل سعود کے وحشیانہ اور سنگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود آج عالم اسلام کے لئے بہت بڑي مصیبت بن گئے ہیں۔ باہنر نے کہا کہ منی کے حادثے میں کئی اسلامی ممالک عزادار ہوگئے ہیں یہ ایک یا دو ممالک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے اسلامی قوانین اور اسلامی اخلاق سے آل سعود بہت دور ہیں ان کی رفتار مسلمانوں کے ساتھ جاہلانہ رفتار ہے ان کے اندر وہی ابو جہل و ابو لہب اور ابو سفیان کا غرور و تکبر پایا جاتا ہے آل سعود رحمۃ للعالمین کی تعلیمات اور رحمت سے بہت دور ہیں۔ آل سعود عالم اسلام کے لئے بہت بڑي مصیبت بن گئے ہیں آل سعود مسئلہ فلسطین کے حل میں بھی بہت بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ وہ مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں وہ مسلمانوں کے قبلہ اور اللہ تعالی کے گھر کو سیاسی اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں حقیقت میں آل سعود اللہ تعالی کے گھر کی سرپرستی کے اہل نہیں ہیں اور اس سلسلے میں عالم اسلام کو مناسب فکر کرنی چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2015 - 00:17
اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی جماعت پیروان امام و رہبری کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ آل سعود آج عالم اسلام کے لئے بہت بڑي مصیبت بن گئے ہیں۔