مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منی کے المناک واقعہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے بعض پروگرام منسوخ کرکے نیویارک کا دورہ مختصر کردیا ہےاور وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ منی کے شہداء کے استقبالیہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ صدارتی دفتر میں میڈیا شعبہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ نیویارک پہنچنے کے بعد فوری طور پر صدر حسن روحانی نے منی کے المناک واقعہ کے بارے میں نائب صدر جہانگیری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ صدر نے اس سلسلے میں وزیر خآرجہ ، وزیر صحت اور وزير ثقافت و ارشاد اسلامی کو بھی خصوصی ہپدایات جاری کیں۔ صدر حسن روحانی نے نیویارک میں بھی منی کے المناک واقعہ کے بارے میں عالمی سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی نیویارک کا دورہ مختصر کرکے آج سہ پہر کو تہران کے لئےروانہ ہوجائیں گے جہاں وہ منی کے کفن پوش حاجیوں کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 28 ستمبر 2015 - 17:47
منی کے المناک واقعہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیویارک میں اپنے بعض پروگرام منسوخ کرکےنیویارک کا دورہ مختصر کردیا ہے۔