مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تو اس کا معقول اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: اگر پاکستان کا کشمیر پر بیان آیا، تو ہم اس کا جواب دیں گے۔اس سے پہلے ایک پاکستانی سفارت کار نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ نواز شریف کشمیر کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور وہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے۔نواز شریف 30 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2015 - 12:19
ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تو اس کا معقول اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔