یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عید الاضحی کی نماز کے دوران مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں35 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عید الاضحی کی نماز کے دوران مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں35  افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ضلع الصفیہ میں واقع البلیلی مسجد میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں کم ازکم 35 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو یمن پر سعودی عرب  کی بمباری کے بعد سے تاحال 5 ہزار افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔