مہرخبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمان بھی امریکہ کا صدر بن سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کےممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مسلمان کو امریکہ کا صدر نہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکہ کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا، ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں ایک مسلمان کے امریکہ کا صدر بننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔بن کارسن کے بیان پر امریکہ میں مقیم مسلمانوں اورانسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی اور ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2015 - 12:37
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمان بھی امریکہ کا صدر بن سکتا ہے۔