مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔ نواز شریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے جب کہ اس مسئلے کو جنرل اسمبلی سمیت تمام فورم پر اٹھانا چاہیے اس لیے دونوں ممالک جتنی جلدی مسئلہ کشمیر حل کریں گے اتنی ہی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسائے تبدیل نہیں کیے جاسکتے لہٰذا پاکستان اور ہندوستان کو اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2015 - 00:29
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہوگی کیونکہ کشمیر ایسا مسئلہ ہے جسے حل کرنا بہت ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔