مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑي کو المصفق علاقہ میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں متعدد سعودی فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔ ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے جاری ہیں جن میں اب تک 20 ہزآر یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کی وزارت صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تمیم شامی کے مطابق سعودی عرب کے وحشیانہ اور ظآلمانہ ہوائی حملوں میں اب تک 5 ہزار 412 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں ایک ہزار 603 بچے اور ایک ہزار 258 عورتیں بھی شامل ہیں۔یمنی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب کے ظالمانہ ہوائي حملوں میں اب تک 13 ہزآر 650 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق یمن پر سعودی امریکائی حملوں کے نتیجے میں یمنی وزارت صحت کو بہت بڑے انسانی المیہ کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے اب تک یمن کے ساتھ بڑے اسپتالوں اور 89 طبی مراکز کو بمباری میں تباہ کردیا ہے۔