الجزائر کے صدربوتفلیقہ نے الجزائر کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ محمد مدین کوعہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر کے صدربوتفلیقہ نے الجزائر کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ محمد مدین کوعہدے سے برطرف  کردیا ہے۔ الجزائر کے صدر نے ایک دوسرے حکم میں عثمان طرطاق کو محمد مدین کی جگہ انٹیلیجنس ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق الجزائر کے صدر نے محمد مدین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ  کو ختم کرنے کے لئے عہدے سے برطرف کیا ہے۔