مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد وہابی دہشت گردوں کی تخریب کاری اور تباہی کے بڑے منصوبے سے بچ گیا رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد میں وہابی دہشت گردوں کی تخریب کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 190 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے ترنول کے علاقے میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 190کلوگرام دھماکہ خیزمواد، مشین گنیں، ریپیٹر، کلاشنکوفوں سمیت جدید ہتھیار بر آمد کرلیے گئے،جبکہ ایک وہابی دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔