برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی سڑکوں پر ہزاروں برطانوی شہریوں نے مہاجرین کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی سڑکوں پر ہزاروں برطانوی شہریوں نے مہاجرین کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔ برطانوی مظاہرین نے وزیر اعظم کے آفس کے سامنے مہاجرین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یورپی ممالک کی سرحدوں کو مہاجرین کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔بعض یورپی ممالک میں صرف عیسائی مہاجرین کو پناہ دینے کی شرط عائد کی ہے اگر مسلمان عیسائی بن جائیں تو انھیں بھی پناہ دی جائے گی ۔ یورپی ممالک کے ان اقدامات اور شرائط کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہاجرین کے لئے داعش دہشت گردوں کی مصیبت کھڑی کرنے میں بھی امیرکہ اور یورپی ممالک کا ہاتھ ہے مہاجرین کی مشکلات میں سعودی عرب بھی برابر کا شریک ہے۔

لیبلز