مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3 گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،تینوں گروہوں نے شہر کے مختلف حصوں کو بانٹ رکھا ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک گروہ ضلع شرقی اور صدر کے علاقے میں وارداتیں کرتا ہے، دوسرا گروہ ضلع غربی جبکہ تیسرا گروہ کورنگی میں وارداتیں کرتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں دہشت گرد گروہ 4 سے 5 دن کے وقفے سے وارداتیں کرتے ہیں، تینوں گروہوں کے دہشت گرد واردات کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، تینوں گروہ القاعدہ کے رہنما عمر عرف کاٹھیو سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں دہشت گردی میں ملوث افراد کا تعلق وہابی فرقہ سے ہے اور تمام وہابی مدارس پس پردہ دہشت گردوں ک تربیت اور دہشت گردوں کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔ اور وہابی دہشت گردوں کے سہولتکار حکومت کی میزوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 ستمبر 2015 - 00:27
پاکستان کے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3 گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،تینوں گروہوں نے شہر کے مختلف حصوں کو بانٹ رکھا ہے۔