مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوریی ممالک کی جانب سے مہاجرین کے لیے پناہ دینے کے اعلانات کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی شام کے 10 ہزار مہاجرین کو آئندہ برس امریکہ میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ برس 10 ہزار شامی مہاجرین کو امریکہ میں پناہ دینے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ ترجمان نے کہا کہ ان شامی باشندوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شام اور عراقی عوام کی دربدری میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نمایاں کردار ہے امریکہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 ستمبر 2015 - 13:29
یوریی ممالک کی جانب سے مہاجرین کے لیے پناہ دینے کے اعلانات کے بعد امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی شام کے 10 ہزار مہاجرین کو آئندہ برس امریکہ میں پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔