پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کےمطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کےمطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے، کارروائی میں اس کے ساتھ اس کے ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال بڑا مواصلاتی سینٹر بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔