مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو چھوڑ کر باقی قیدیوں کوسزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں سزائے موت کے 3 مجرموں محمد بوٹا، محمد خان اور فقیر کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔مجرم محمد بوٹا نے 2003 میں 2 لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب کہ محمد خان نے 1995 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔مجرم فقیر امام مسجد تھا اور اس نے 2004 میں اپنے 11 سالہ شاگرد کے ساتھ بد فعلی کی اور پھر اسے قتل کر کے لاش دفنا دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سزائے موت پر سے پابندی اٹھائی گئی تھی لیکن آرمی پبلک اسکول پر حملےم یں ملوث چند دہشت گردوں کے علاوہ ابھی تک کسی اور دہشت گرد کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی بلکہ پھانسی اب عام مجرموں کو دی جارہی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق حکومت ممکنہ طور پروہابی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔