مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تیونس کے وزیر خارجہ طیب الیکوش کے ساتھ ملاقات میں انتہا پسندی کو اسلامی معاشرے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تیونس کے وزير خارجہ سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ظریف نے کہا کہ آج اصلی جنگ و جدال انتہا پسندی اور اعتدال کے درمیان ہے اور تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف ملکر اقدام کریں۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2015 - 12:51
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تیونس کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں انتہا پسندی کو اسلامی معاشرے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔