پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جارحیت کی ہر حد پار کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر جارحیت کی ہر حد پار کی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سرحدپر ہندوستانی جارحیت اور پاکستان کے اندر وہابی دہشت گردی کا آپس میں قریبی تال میل ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کںٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، جارحانہ اور غیر اخلاقی عمل ہے جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بناکر تمام حدیں پار کی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھی ہندوستان ملوث ہے۔